کیا آپ کا باﺅلنگ ایکشن آئی سی سی قوانین کے مطابق ہے یا نہیں؟ پشا ور کے طلباءنے نوجوانوں کی مشکل آسان کر ڈالی، ایسی ایپلی کیشن بنا دی کہ پوری دنیا حیران رہ جائے

کیا آپ کا باﺅلنگ ایکشن آئی سی سی قوانین کے مطابق ہے یا نہیں؟ پشا ور کے ...
کیا آپ کا باﺅلنگ ایکشن آئی سی سی قوانین کے مطابق ہے یا نہیں؟ پشا ور کے طلباءنے نوجوانوں کی مشکل آسان کر ڈالی، ایسی ایپلی کیشن بنا دی کہ پوری دنیا حیران رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت کی یونیورسٹی کے طلباءنے باﺅلنگ ایکشن جانچنے کیلئے سمارٹ فون ایپلی کیشن تیار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
کس کرکٹر کا باﺅلنگ سٹائل آئی سی سی قوانین کے مطابق ہے اور کس کا نہیں، یہ جاننے کیلئے باﺅلرز کے پاس کوئی طریقہ نہ تھا مگر پشاور کی نجی یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طلباءنے کرکٹرز کی یہ مشکل حل کر دی ہے اور ایک ایسی ایپلی کیشن تیار کر لی ہے جس سے کوئی بھی باﺅلر اپنے باﺅلنگ سٹائل کے بارے میں جان سکتا ہے۔
یونیورسٹی کے شعبہ آئی ٹی کے ایک ٹیچر عارف شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہمارے پاس ایسا کوئی سسٹم نہیں ہے جس سے ہم باﺅلر کے ایکشن کے بارے میں جان سکیں مگر ”کائینو کرک“ ایپلی کیشن کے ذریعے کوئی بھی باﺅلر اپنے ایکشن کے بارے میں جان سکتا ہے۔
کائینو کرک نامی ایپلی کیشن تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس سستی ایپلی کیشن سے کھلاڑی کو کیرئیر کے آغاز سے ہی باﺅلنگ سٹائل کو قانونی بنانے میں مدد کرے گی جبکہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے کھلاڑی کی جانب سے کرائی گئی گیند کے بارے میں ہر زاوئیے سے مکمل تفصیل سامنے آ جاتی ہے۔

مزید :

قومی -کھیل -