پولیس 2دن طورخم بارڈر پر گئی لیکن طاہر داوڑ کی لاش حوالے نہیں کی گئی :شوکت یوسفزئی

پولیس 2دن طورخم بارڈر پر گئی لیکن طاہر داوڑ کی لاش حوالے نہیں کی گئی :شوکت ...
پولیس 2دن طورخم بارڈر پر گئی لیکن طاہر داوڑ کی لاش حوالے نہیں کی گئی :شوکت یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ پولیس دودن طور خم بارڈر پر جاتی رہی لیکن ایس پی طاہر دا وڑ کی لاش حوالے نہیں کی گئی ۔

جیونیوز کے پر وگرام ” آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہاکہ طاہر داوڑ کے اغوا کے معاملے پر حکومت خاموش نہیں رہی ہے اور پولیس اتنے بڑے افسر کے اغواءسے لاعلم نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی جارہی ہیں اور تحقیقات سے اہلخانہ کوباخبررکھاجائےگا،پولیس پرسوں اور کل بھی طورخم بارڈر گئی تھی لیکن لاش حوالے نہیں کی گئی جس کی وجہ سے پولیس آج دوبارہ طور خم باڈر پر جائیگی ،ان کا کہنا تھا کہ پولیس طاہر خان داوڑ کی بازیابی کیلئے پوری کوشش کرتی رہی ہے ۔

مزید :

قومی -