نجکاری کمیشن حکام کے آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات ، عالمی مالیاتی ادارے نے نجکاری فریم ورک تیار کرنیکی تجویز دیدی

نجکاری کمیشن حکام کے آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات ، عالمی مالیاتی ادارے نے ...
نجکاری کمیشن حکام کے آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات ، عالمی مالیاتی ادارے نے نجکاری فریم ورک تیار کرنیکی تجویز دیدی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف وفد اور نجکاری کمیشن حکام کے درمیان مذاکرات ، نجکاری کمیشن حکام نے آئی ایم ایف کو اداروں کی نجکاری کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

دنیا نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن حکام نے آئی ایم ایف کے وفد سے پالیسی مذاکرات کئے اور اداروں کی نجکاری کے حوالے سے بریفنگ دی ،مذاکرات میں وزارت خزانہ کے حکام نے بھی شرکت کی ۔ ا س موقع پر آئی ایم ایف وفد نے تجویز دی کہ خسارے میں جانیوالے اداروں کی نجکاری کے لئے فریم ورک تیار کیا جائے کیونکہ خسارے میں جانیوالے ادارے معیشت کومزید کمزور کریں گے ، وفد نے اداروں کی نجکاری کیلئے نجکاری کمیشن حکام کو عالمی قوانین پر عمل د ر آمد کرنے کی تجویز بھی دی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی