شدید جھڑپوں کے بعد فواد چوہدری اور مشاہد اللہ خان شیر وشکر ہو گئے

شدید جھڑپوں کے بعد فواد چوہدری اور مشاہد اللہ خان شیر وشکر ہو گئے
شدید جھڑپوں کے بعد فواد چوہدری اور مشاہد اللہ خان شیر وشکر ہو گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سینیٹ کے متعدد سیشنز میں لفظی تکرار کے بعد شیر و شکر ہو گئے ۔سینیٹ اجلاس کے دوران مشاہد اللہ خان ٹہلتے ہوئے فواد چوہدری کی نشست کے پاس پہنچے اور ان سے ہاتھ ملاکر اپنی جانب سے سیز فائر کیا۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے مشاہد اللہ خان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے اپنے بھائی کو قومی ائیر لائن پی آئی اے میں بھرتی کرایا اور پھر ترقیاں دلائیں جس کے بعد دونوں رہنماﺅں کے درمیان ٹھن گئی تھی اور ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کے تبادلے بھی کیے گئے تھے ۔ن لیگی سینیٹر نے دو روز پہلے وفاقی وزیر اطلاعات کے خلاف سخت تقریر بھی کی تھی،جس کے جواب میں آج فواد چوہدری نے ن لیگ سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔فواد چوہدری اور مشاہد اللہ خان کے ہاتھ ملنے پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب ایوان کا ماحول بھی اچھا ہوجائے گا۔

مزید : قومی