فیاض الحسن مناظرے کے قابل نہیں :صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کے چیلنج پر سینیٹر مشاہد اللہ کا رد عمل

فیاض الحسن مناظرے کے قابل نہیں :صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کے چیلنج پر سینیٹر ...
فیاض الحسن مناظرے کے قابل نہیں :صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کے چیلنج پر سینیٹر مشاہد اللہ کا رد عمل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ نے کہاہے کہ فیاض الحسن چوہان اس قابل نہیں کہ ان کے ساتھ مناظرہ کیا جائے،ملک کے ہر ادار ے میں لوگوں کے بھائی ہوتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ نے کہا کہ جو کچھ پارلیمنٹ میں ہوا ، بات میں نے شروع نہیں کی تھی ، پارلیمنٹ میں ایک آدمی ہر کسی سے لڑ رہاتھا جب میں آیا تو اس کے ساتھ ہاتھ ملایا ، حکومت کے پاس میرے خلاف کوئی بات ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر ادارے میں لوگوں کے بھائی بھی ہوتے ہیں اور ان کی پروموشن بھی ہوتی ہے ، ان کونہیں پتہ کہ حکومت کوبرداشت کرنا پڑتا ہے اور یہ عجیب حکومت ہے جو اپوزیشن کی بات سننے کوتیار نہیں، یہ ڈونکی راجہ کی حکومت ہے جو چین میں جاکر بھاشن دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ کونسی حکومت ہے ؟ اور اس نے سودنوں میں کیا کیاہے ، میری فواد چودھری سے کوئی تلخی نہیں ہے ، میں اپنی پارٹی کی نمائندگی کروں گا ، میں نے فواد چودھری کے بار ے میں بیان ٹھیک دیا تھا ، حکومت بتائے کہ اسی دنوں میں اس نے کیا کیاہے ، فیاض الحسن چوہان ا س قابل نہیں کہ ان کے ساتھ مناظرہ کیاجائے ، فیاالحسن چوہان نے نرگس سے متعلق اپنے بیان پر 24گھنٹے میں معافی مانگی تھی ۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایک پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ کو مناظرے کا چیلنج کیا تھا ۔

مزید : قومی