پنجاب میں 15فروری تک تیتر کے شکار کی اجازت

پنجاب میں 15فروری تک تیتر کے شکار کی اجازت

 لاہور( لیڈی رپورٹر) محکمہ وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب نے ایکٹ کے تحت صوبے کی 41 تحصیلوں میں کل سے 15فروری 2019ء تک تیتر کے شکار کی اجازت دیدی ہے ۔شکار مستند شوٹنگ لائسنس کے ساتھ صر ف اتوار کے روز ہی کھیلاجاسکے گا ۔فیصلہ ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب ثناء اللہ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔

جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن ظفر الحسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلسٹی عامر مسعود ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مدثر حسن کے علاوہ صوبہ بھر کے ریجنل افسران نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1