علماءکرام اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرکے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کر رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علماءکرام اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرکے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بادشاہی مسجد کے امام مولانا عبدالخبیر آزاد سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کے روز ان کی تاریخی مسجد کے امام سے ملاقات ہوئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے علماءکرام اسلام کی درست تصویر پیش کر کے اسلامو فوبیا کا حقیقی معنوں میں مقابلہ کر رہے ہیں۔