جے یو آئی نے سندھ میں سڑکیں بلاک کیں توقانون حرکت میں آئے گا ، صوبائی وزیر سعید غنی نے واضح کردیا

جے یو آئی نے سندھ میں سڑکیں بلاک کیں توقانون حرکت میں آئے گا ، صوبائی وزیر ...
جے یو آئی نے سندھ میں سڑکیں بلاک کیں توقانون حرکت میں آئے گا ، صوبائی وزیر سعید غنی نے واضح کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جے یو آئی سڑکیں بلاک کرے گی تو قانون حرکت میں آئے گا ،جے یو آئی کو سڑکیں نہ بند کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور “میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ جے یو آئی کو سڑکیں بند نہ کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے ۔ قانون کے دائر ے میں رہ کر احتجاج سب کاحق ہے لیکن سڑکیں بند کرناقانون کے دائر ے میں نہیں آتا ۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ سڑکیں بند نہ ہوں اور جے یو آئی راضی ہوجائے لیکن اگر جے یو آئی نہ مانی تو پھر دیکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے بدنظمی کا مسئلہ نہیں پیدا ہونا چاہئے ، سڑکیں بلاک ہونگی توقانون حرکت میں آئے گا۔

مزید : قومی