تحریک انصاف کے رہنما نے نواز شریف سے گارنٹی لینے کی مخالفت کردی

تحریک انصاف کے رہنما نے نواز شریف سے گارنٹی لینے کی مخالفت کردی
تحریک انصاف کے رہنما نے نواز شریف سے گارنٹی لینے کی مخالفت کردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر اور اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیٹر محمد علی سیف نے اپنی ہی جماعت کے وزیر قانون فروغ نسیم کا موقف مسترد کردیا۔دونوں رہنماوں نے میڈیا سے الگ الگ گفتگو میں نواز شریف کے علاج کے لیے رقم کا بانڈ بھروانے اور 4 ہفتے کی شرط عائد کرنے پر سوال اٹھادیے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومتی فیصلہ اگر عدالت میں چیلنج کیا گیا تو ہو سکتا ہے عدالت اسے مسترد کر دے۔سینیٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے لیے بانڈ بھرنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ قانونی نہیں سیاسی ہے اور اس کے نتیجے میں ایک نئی نظیر قائم کی جا رہی ہے، اس فیصلے کو کوئی قانونی یا منطقی دماغ قبول نہیں کر رہا۔

مزید : قومی