آرمی چیف کی آسٹریلین ہائی کمشنر سے ملاقات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر جیفری شا نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آسٹریلین ہائی کمشنر جیفری شا نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور علاقائی سلامتی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔