نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضمانت کی مدت کے دوران نواز شریف 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جاسکتے ہیں، 8 ملین پاونڈ، 25 ملین ڈالر اور ڈیڑھ ارب روپے کے انڈیمنٹی بانڈ جمع کرانے ہوں گے،انڈیمنٹی بانڈ ز نوازشریف یا شہبازشریف جمع کراسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ وہ 4 ہفتوں کیلئے ایک بار بیرون ملک جاسکیں گے اور اس کیلئے انہیں یا شہباز شریف کو 7 ارب روپے کے شورٹی بانڈ جمع کرانا ہوں گے۔