تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن،6ٹرک سامان ضبط،ہزاروں روپے جرمانہ

تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن،6ٹرک سامان ضبط،ہزاروں روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) کمشنر آصف بلال لودھی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت“ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹو کی زیر نگرانی ایم سی ایل کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن سمن آباد زون اسکواڈ نے فیروز پور روڈ سے ایک ٹرک سامان ضبط کیا۔علامہ اقبال زون اسکواڈ نے شاہ فرید چوک، سبزہ زار ملتان روڈ سے2ٹرک سامان ضبط کیا اور 6000روپے جرمانہ کیا۔راوی زون اسکواڈ نے دہلی گیٹ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک، عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے اشفاق چوک ہربنس پورہ بندروڈ سے ایک ٹرک سامان ضبط کیا ۔داتا زون اسکواڈ نے تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000 روپے جرمانہ کیا۔ گلبرگ زون اسکوا ڈنے شیر پاؤ بازار کے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا اور کیوبلاک گلبرگ کے علاقہ میں غیر قانونی تعمیر شدہ واش رومز مسمار کر دئیے۔ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 5000روپے جرمانہ کیا۔شالامار زون اسکواڈ نے تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2000روپے جرمانہ کیا۔