حضور پاک ؐ کی تعلیمات ہمارے لئے بہترین مثال ہیں،سیف الملوک

  حضور پاک ؐ کی تعلیمات ہمارے لئے بہترین مثال ہیں،سیف الملوک

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما وممبرصو با ئی اسمبلی ملک سیف الملو ک کھو کھر نے کہا ہے کہ ہما رے آخری نبی حضرت محمدؐکا کردار اور تعلیمات اسوہ حسنہ کی بہترین مثال ہے اور ماہ ریبع اول کا مہینہ تما م عالم کے لئے رحمتوں اور سعا دتو ں کا مہینہ ہے۔ہما رے آقا دو جہا ں اس با برکت مہنیہ میں دنیا میں تشریف لائے ہمیں بڑھ چڑھ کر اس کی خوشیا ں منا نی چا ہیں اور سنت رسول کی پیروی کر نے کی کو شش کر نی چا ہیے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز جشن عیدمیلا دالنبی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے مو قع پر کیا۔

انہو ں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم حضرت محمدکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا اور آپکی زندگی کو مجسم قرآن قرار دیا گیا، جس میں اْمت کیلئے مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے۔انہو ں نے کہا کہ حضرت محمدکا کردار اور تعلیمات پوری زندگی کا احاطہ کرتی ہیں، محسن انسانیت حضرت محمد اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے اور مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا، حضور نبی اکرم نے امن وآشتی، احترام انسانیت، مساوات، عفو و درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا،حضوراکرم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم، زیادتی، ناانصافی اوربدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی اکرم حضرت محمدکی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو مفاہمتی حکمت عملی کی روشنی میں حل کر یں۔اور ان کے اسوہ حسنہ کی پیروی کر نا ہما را فرض ہے۔انہو ں نے کہا کہ اگر تما م اقوام عالم اپنے پیا رے نبی کے اصو لو ں پر متحد ہو جا ئے تو دنیا کی کو ئی بھی فرعونی طا قت اسلا م کا با ل بھی بیکا نہیں کر سکے گی۔۔۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1