بڑے سٹوروں پر ڈی سی کاؤنٹر ختم، سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں پر فروخت کرنیکا فیصلہ

بڑے سٹوروں پر ڈی سی کاؤنٹر ختم، سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں پر فروخت کرنیکا ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر شہر کے تمام بڑے نیشنل و ملٹی نیشنل سٹورز پر لگے پھلوں و سبزیو ں کے ڈی سی کاؤنٹرز ختم کر دئیے گئے ہیں۔بڑے سٹوروں پر پھل و سبزی سرکاری ریٹ کے مطابق ہی فروخت کی جائے گی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ سرکاری ریٹ پر پھل و سبزی کی فروخت نہ کرنے والے بڑے سٹوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دالوں، بیسن، چینی اور سرخ مرچوں کے کاؤنٹرز بدستور قائم رہیں گے تاہم ان کا دورانیہ 07گھنٹے سے بڑھا کر چوبیس گھنٹے کر دیا گیاہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا،کسانوں کے لئے مخصوص جگہ کے قیام کا جائزہ لیا،آڑھتیوں سے بات چیت کی ان کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا،متعلقہ حکام کو منڈی سے فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کرنے کی ہدایت۔دریں اثناء ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی سٹی تبریز مری کی زیر صدارت تحصیل سٹی کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ اجلاس ہوا۔اجلاس میں اے سی سٹی کو بریفنگ دی گئی۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے مین مارکیٹ گلبرگ کیمپ کا دورہ کیا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1