پنجاب اسمبلی میں انسانی حقوق کی اہمت اجاگر کرنے کیلئے خصوصی سیشن

    پنجاب اسمبلی میں انسانی حقوق کی اہمت اجاگر کرنے کیلئے خصوصی سیشن

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)انسانی حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کیلئے پنجاب اسمبلی میں محکمہ انسانی حقو ق پنجاب اور ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے اشتراک سے دو روزہ سیشن کا آغاز ہوگیا،سیشن میں پاکستان میں موجود ہر صوبے سے اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔سیشن کا آغاز اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے ہاتھوں کیا گیاجبکہ صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین، ڈیموکریسی رپورٹنگ سے جاوید احمد ملک، سیکرٹری پولیٹیکل جرمنی لورنز سٹرٹ میٹرو دیگر نے شرکت کی

، انسانی حقوق کے حوالے سے معروف شخصیت اے آر رحمان،ایڈووکیٹ سروپ اعجاز کے علاوہ ہر صوبے سے محکمہ انسانی حقوق سے وابستہ متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے سیشن سے پاکستان بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مزید موثر اقدامات یقینی بنائے جا سکتے ہیں۔سیکرٹری جرمنی لورنز نے تمام شرکاء کو یقین دلایا کہ پاکستان میں انسانیت کی خدمت کے لئے جرمنی کا بھرپور تعاون موجود رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1