ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے وفد کی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ساتھ ملاقات

  ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے وفد کی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ساتھ ...

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری سے ڈپٹی سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی جان محمد کی سربراہی میں سندھ اسمبلی، خیبر پختون خواہ اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے ارکین پر مشتمل ڈیمو کریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل (DRI)کے وفدنے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا کہ ہمیں صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کر کے صوبائی اور لسانی تعصبات سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کرنی ہے۔

اراکین اسمبلی کو عوام اور ملک کی ترقی کے لیے قانون سازی میں دلچسپی لینی چاہیے۔ DRI کے منصوبہ سے پنجاب اسمبلی، چاروں صوبوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبائی حکومتوں کو تعلیم پرخصوصی توجہ دینا ہو گی کیونکہ تعلیم کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمیں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ملاقات میں جاوید احمد ملکDRI" "کےCountary Representative، سمیہ یوسفDRI، ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک اور ڈپٹی سیکرٹری قانون سازی پنجاب اسمبلی خالد محمود بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1