سکھ یاتریوں کی طرف سے وقف املاک بورڈ کی تعریف ہمارے لئے اعزا ز ہے، طارق وزیر

سکھ یاتریوں کی طرف سے وقف املاک بورڈ کی تعریف ہمارے لئے اعزا ز ہے، طارق وزیر

  



لاہور(پ ر)بابا گورو نانک دیو جی کے550ویں جنم دن کے موقع بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کا پہلا جتھہ واہگہ بارڈر کے راستے پیدل بھارت روانہ ہو گیا۔پاکستان سے ملنے والے محبت اور خلوص کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔کرتار پور راہداری،گورو نانک یونیورسٹی جنم دن کا سب سے بڑا تحفہ ہے،بھارت سے اچھے تعلقات اور پاکستان دوبارہ یاترا کے خواہاں ہیں،یاتریوں کا واہگہ بارڈر پر اظہار خیال۔ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر نے چیئرمین بورڈ کی طرف سے یاتریوں کو خصوصی تحائف اور گلدستے پیش کر کے الوداع کیا اس موقع پر،پردھان سردار ستونت سنگھ، ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل،پی آر او عامر حسین ہاشمی،سردار امیر سنگھ و دیگر موجود تھے۔شرومنی گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی دہلی کے پارٹی لیڈر سردار گر ومیت سنگھ نے حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے اعلی انتظامات اور عزت افزائی پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میزبانی میں پاکستان اور مسلمان اپنی مثال آپ ہیں،ہم اپنے گورو کی اس دھرتی کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں،دہلی گورو دوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردارسروجیت سنگھ ورک نے کہا کہ بابا گورو نانک نے جس سکھ مسلم دوستی کی بنیاد رکھی تھی وزیر اعظم عمران خان نے اسے مضبوط اور مستحکم بنیا دیا ہے۔ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار جتندسنگھ نے چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کے اقدامات اور خیالات کی خوب الفاظ میں تعریف کی اور انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہماری سوچ سے بڑھ کر عزت و سہولیات دی گئیں۔سیکرٹری بورڈ طارق وزیر کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں مہمانوں کوعزت و وقار اور خصوصی تحائف کے ساتھ رخصت کیا جا رہا ہے اور بھارت سے آنے والے مہمانوں کاحکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کی تعریف قابل فخر عمل ہے ۔ ننکانہ سے ایڈمنسٹریٹر وہاب گل،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عبدالرحمن شاہین،کیئرٹیکر عتیق گیلانی اور مقامی افسران نے سخت سیکورٹی کی نگرانی میں یاتریوں کو نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1