اقبال اور نشتر ٹاؤن میں ڈینگی سرویلنس 50 مقامات سے لاروا برآمد

  اقبال اور نشتر ٹاؤن میں ڈینگی سرویلنس 50 مقامات سے لاروا برآمد

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراقبال اور نشتر ٹاؤن ٹاؤن میں ڈینگی سرویلنس کے دوران مجموعی طور پر 50مقامات سے لاروا برآمد، اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس۔اقبال زون میں دوران آؤٹ ڈور سروئلنس 5147 مقامات، 30206 کنٹینرز کی چیکنگ جبکہ 02 لاروا کی نشاندہی ہوئی، ان ڈور سروئلنس کے دوران 16735 گھروں کو چیک کیا گیا۔

، 109062 کنٹینرز کی چیکنگ، جبکہ 23 مقامات سے لاروا برآمد ہوئے۔

نشتر زون میں دوران آؤٹ ڈور سروئلنس 2863 مقامات،7642 کنٹینرز، جبکہ 03 لاروا برآمد ہوئے۔اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے کہا کہ نشتر زون میں دوران ان ڈور سروئلنس 6833 گھروں، 33452 کنٹینرز جبکہ 22 لاروا برآمد ہوئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 83 ملت پارک، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے یو سی 88 اور اے سی سٹی تبریز مری نے یو سی 11 کا دورہ کیا۔افسران نے ان ڈور ڈینگی سروئلنس کی چیکنگ کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1