بھارت،کشمیر اور اسرائیل فلسطین میں مظالم ڈھا رہا ہے،اعجاز چودھری
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف مرکزی پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں اور اسرائیل مقبوضہ غزہ میں نہتے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اسرائیل کا غزہ کے حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیا ع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، عالمی برادری مقبوضہ وادی کشمیر اور غزہ میں بربریت اور جارحیت کا فوری نوٹس لے، عالمی برادری بھارت اور اسرائیل کو مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم فوری رکوائے، مسلم ممالک کے حکمران اپنے نہتے مسلمان بہن بھائیوں پر ڈھائے جانے والے مظلم کے خلاف آواز بلند کریں، عالمی برادری اپنا دوہرامعیار ترک کرے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو فوری طور پر حل کیا جائے، اقوام متحدہ اپنا رول ادا کرے، انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ وادی کشمیر میں 100 سے زائد دن گزر نے کے باوجود کشمیریوں کو انکے اپنے گھروں میں بند کیا ہوا ہے، اسرائیل اور بھارت کے حکمران مسلسل مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اس سلسلے میں او آئی سی کو ہنگامی بنیادوں پر متحرک کرکے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے،