شوگر قابل علاج، احتیاطی تدابیر سے صحت مندزندگی گزاری جاسکتی ہے، ڈاکٹر رضوان نیازی

شوگر قابل علاج، احتیاطی تدابیر سے صحت مندزندگی گزاری جاسکتی ہے، ڈاکٹر ...

  



لاہور(فورم: دیبا مرزا : تصاویر: ندیم احمد)ماہر امراض شوگر (اینڈوکرائین)ڈاکٹر رضوان احمد خا ن نیا زی کا کہنا ہے کہ شوگر لا علا ج مرض نہیں ہے چنداحتیا طی تدا بیر سے آپ اس مر ض پر با آسا نی قابو پا یا جا سکتا ہے۔وزن پر قا بو،خوراک کا منا سب استعمال،صحت مند طرز زند گی،روزانہ صبح کی سیر جیسی عا دتیں اپنا ئیں اور صحت مند زندگی بنا ئیں۔آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوگر کا عا لمی دن منا یا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام میں اس مرض کے حوالے سے آگا ہی پیدا کر نا ہے۔شوگرکے علا ج کا مقصدشوگرکی پیچیدگیوں سے بچنا ہے جن میں بڑی بیما ریاں دل کے امراض،فالج،گردوں کا خراب ہو نا،نظر کا خراب ہو نا اور مردا نہ کمزوری بھی شامل ہے۔اگر آپ شوگر کو اچھے طریقے سے کنٹرول کر یں تو آپ ان سے بچ سکتے ہیں صحت مند طرز زند گی سے آپ شوگر کو ما ت دے سکتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے گز شتہ روز ”پاکستان فورم“ میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ میں بیس سالو ں سے شوگر کے مریضوں کا علا ج کر رہا ہوں عام طو ر پر اس مرض کے بارے میں لو گو ں کازیا دہ تر تا ثر یہ ہو تا ہے کہ اس مرض کا علا ج تو ممکن ہے لیکن اس کا خاتمہ نہیں کیا جا سکتا جو کہ بالکل غلط ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اگر شو گر کو پہلی اور دوسری سٹیج پر ہی تشخیص کر لیا جا ئے تو اس کا مکمل علا ج کر کے اسے ختم کیا جا سکتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ خا لص خورا ک ((organicاستعمال کر یں روزا نہ تیس سے چا لیس منٹ واک کر یں واک انسو لین کے طو ر پر کام کر تی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ حا ملہ خواتین کوحمل کے دوران اپنی شوگر کا خا ص خیا ل رکھنا چا ہیے کیو نکہ حمل کے دوران جو شوگر ہو تی ہے وہ بچے کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔ مو روثی شو گر کو بھی مناسب احتیاتی تدا بیر کے ساتھ قابو پا یا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1