اوقافکی اراضی سے قبضے چھڑانے کیلئے پالیسی بنا رہے ہیں،سعید الحسن
لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق محکمہ اوقاف کی اراضی پرناجائزقبضے چھڑانے اور عوامی استعمال میں لانے کے لئے ضروری قانون سازی اور موثرپالیسی وضع کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں اوقاف کی 10ہزار ایکڑ اراضی رقبہ کو نا جائز قابضین سے واگزکروانے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لائے جائیں گے تا کہ اوقاف کی اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروا کے شفاف طریقے سے لیز پر دی جاسکے۔ صوبہ بھر میں اوقاف کی جائیدادوں کا تفصیلی آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔
محکمہ کی و گزار کر دہ اراضی سے آمدن میں اضافے کے لیے موثر بزنس پلان تیارکیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں واگزار کردہ اراضی پر سیاحوں کے لئے خوبصورت و دلکش ہوٹل، ریزورٹس اور پارکس بنائے جائیں گے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں محکمہ اوقاف کے 546 مزاراور437مساجدہیں۔بادشاہی مسجد،داتادربارداتادربارہسپتال،لاہور،گوجرانوالہ،سرگودہا،راولپنڈی،فیصل آباد،پاکپتن،ملتان،بہاولپور، اور ڈیرہ غازی خان میں محکمہ اوقاف پنجاب کی کل 75 ہزار ایکڑ رقبہ اراضی پر محیط ہے جس میں سے 29 ہزار ایکڑسے زائدرقبہ زیر کاشت اور 45 ہزار ایکڑ سے زائدرقبہ غیر کاشت ہے۔اوقاف کی اراضی پر واقع 1426 رہائش گاہیں اور 6179 اراضی پر دکانیں واقع ہیں جو کہ کرائے پر ہیں۔