جامع مسجد یارسول اللہ سے فقید المثال میلاد ؐ جلوس نکالا گیا
لاہور (سٹی رپورٹر)جشن آمد رسول ؐکی بہاریں جاری، مسجد یا رسول اللہ، گلشن راوی،بند روڈ،شیرخان اور چوبرجی میں ربیع الاول اور نبی آخر زمان کی آمد کی خوشی میں فقید المثال جلوس نکالا گیا ،مرکزی جلوس کی روح رواں شخصیت حاجی محمد شفیق گیلانی اور سہیل قریشی کی زیرنگرانی جلوس میں بابر محمود،حاجی نذیر،تنویر الحسن شاہ،حاجی محبوب الہی،خلیق الرحمن قادری،قاری امجد،قاری سمیع اللہ اور قاری نذیر سمیت سینکڑوں عشاقان نبی نے شرکت کی