عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس

  عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کا اجلاس جامع مسجدعائشہ مرکزختم نبوت لاہور میں مجلس لاہور کے سرپرست مولانا جمیل الرحمن اختر کی صدارت میں ہوااجلاس میں علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، قاری ظہورالحق، ناظم تبلیغ مولانا قاری عبدالعزیز، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار،مجلس راوی روڈ کے رہنما محمدحامد بلوچ، مولانا اسامہ سالم، ملک محمدیونس، رانا محمدقیصر، مسلم بلوچ ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں 16اور 30نومبر کوجامع مسجد الرفیق مصطفیٰ آباداور رحمت فلورملز راوی روڈ قصورپورہ میں منعقد ہونیوالی ختم نبوت کانفرنسز کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1