والدین کو کالا موتیا ہو تو اولاد بھی آنکھیں ضرور چیک کرائے،پروفیسر ندیم

والدین کو کالا موتیا ہو تو اولاد بھی آنکھیں ضرور چیک کرائے،پروفیسر ندیم

  



لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ اوقاف کے زیرانتظام کام کرنے والے داتا دربارآئی ہسپتال میں کالا موتیا آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا واک کے مہمان خصوصی پروفیسر ندیم حفیظ بٹ مرکزی صدر انجمن ماہرین امراض چشم تھے واک میں ڈاکٹر عبدالحمید ایم ایس داتا دربار ہسپتال آء لاہور ڈاکٹر زبیر ڈاکٹر قمر لودھی ڈاکٹر انعام ڈاکٹر اکرم،ڈاکٹر اقبال، ڈاکٹر آفتاب، ڈاکٹر طاہر، ڈاکٹر رومانہ، ڈاکٹر طلعت بھٹی اور ڈاکٹرز سٹاف نرسز پیرامیڈکل سٹاف سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر ندیم حفیظ بٹ نے مریضوں کو بتایا کہ کالا موتیا بینائی کا خاموش قاتل ہے 40 سال سے زائد عمر کے مردوخواتین شوگر بلڈ پریشر اور وہ لوگ جن کے والدین کو کالا موتیا کی شکایت رہی ہو وہ مستند آئی سرجن کو چیک کروائیں پروفیسر بٹ نے کہا بدقسمتی سے ہیلتھ ایجوکیشن کسی کی ترجیح نہیں حالانکہ کالا موتیا کا اگر بروقت علاج نا کیا جائے یہ بینائی کو ختم کرنے میں دیر نہیں کرتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1