کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ذیابیطس کے عالمی دن پر واک

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ذیابیطس کے عالمی دن پر واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) زیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی / میو ہسپتال، لاہور میں ایسٹ میڈیکل وارڈ کے شعبہ اینڈوکرائنولوجی اور میٹابولک میڈیسن کے تحت پروفیسر ارشاد حسین قریشی کی سرپرستی میں ایک زیابیطس آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر اسد اسلم خان،ڈین شعبہ میڈیسن پروفیسر ارشاد حسین قریشی،میو ہسپتال ایم ایس ڈاکٹرطاہرخلیل اور تمام شعبہ میڈیسن کے سربراہان نے کی، جونیئر / سینئر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کثیر تعداد نے اس آگاہی واک میں شرکت کیواک کے اختتام پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر عظمی ملک اور ڈاکٹر فواد احمد اندھاوا نے زیابیطس کی تشخیص اور اس کی پیچیدگیوں کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیاسیمینار کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں کو اسناد پیش کی گئیں.