مسلمان کردار کے ذریعے اسلام کے بہترین سفیر بن سکتے ہیں،ساجد میر

مسلمان کردار کے ذریعے اسلام کے بہترین سفیر بن سکتے ہیں،ساجد میر

  



لاہور (پ ر) امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ہمیں امت کو افتراق واختلاف سے بچانا ہے۔ آج تمام اہل اسلام اپنے مثالی کردار کے ذریعے اسلام کے بہترین سفیر بن سکتے ہیں وہ ریاض میں سیرتکا نفرنس سے خطاب کررہے تھے۔دعوت توحید ہی انبیاء کی دعوت تھی انبیاء کرام کا اپنی قوم سے اختلاف اسی عقیدہ کی وجہ سے ہی ہوا تھا، اگر آج مسلمان کا عقیدہ توحید وہی ہوجائے جس کی طرف رسول کریمؐ نے دعوت دی تھی تو کوئی شعبدہ بازیا دین کے نام پر فریب دینے والا مسلمان کو گمراہ نہیں کرسکتا ہے اصل دعوت قرآن وسنت ہے اور سیرت رسول اس کی بہترین حکمت سکھاتی ہے۔ تمام مشکلات اور مسائل کا حل سیرت طیبہ میں موجود ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ پر عمل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتاان کا کہنا تھا کہاسلام امن وسلامتی کا درس دیتا ہے اور اسلامی احکام پر عمل کر کے ہی کامیابی مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیرت طیبہ کی روشنی میں مغرب اور دیگر اسلام مخالف قوتوں کا بہترین انداز میں مقابلہ کرسکتے ہیں ہمارا مذہب امن وسلامتی کا درس دیتا ہے۔ سیرت طیبہ پر عمل کے ذریعے ہی دہشت گردی، بدامنی، عدم استحکام اور دیگر مسائل کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا ہے۔ بدامنی کا دائرہ صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا ان مسائل کا شکار ہے۔سیرت طیبہ سے رہنمائی حاصل کر کے ان مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ذمہ داری مذہبی لوگوں پر عائد کرنا بددیانتی ہے۔کانفرنس سے علامہ ابتسام الہی ظہیر، عبدالمالک مجاہد، قاری صہیب میر محمدی، مولانا علی محمد ابوتراب ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1