نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکمران ہوں گے،پرویز ملک

نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکمران ہوں گے،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک پرویز اورجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ حکومتی ٹیم کی نالائقی نتیجہ ہے حکومتی وزراء کے مختلف اور غیر ذمہ دارانہ بیانات سے حکومت کے لئے مزید مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں اگر انہیں کچھ ہو گیا تو ذمہ دار سلیکٹڈ وزیر اعظم ہوں گے، اقتدار کے ایوانوں میں ایسے عقل سے عاری، خود غرض، بے حس، اور نالائقوں ی ٹیم بیٹھی ہوئی ہے،جو صرف سیاسی مخالفین پر تنقیدکے نشتر چلانے میں مصروف رہتے ہیں،تبدیلی کے خواب دکھانے والوں نے قوم کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا،ایک سازش ے تحت کشمیر ایشو کو دبا دیا گیا ہے۔گذشتہ روز نیب عدالت لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملک کو اقتصادی بدحالی کا شکار کیا اور دنیا میں پاکستان کو دوبارہ بھکاری بنادیا، یہ تماشہ پوری قوم دیکھ رہی ہے۔

لیکن اس سے ہمارے قدموں میں کوئی لرزش نہیں آئی، ہمیں معلوم ہے کہ پی ٹی آئی عوام کا انتخاب نہیں تھی اور عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہے، منتخب وزیراعظم نہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے غیر منتخب لوگوں کو اپنی کابینہ میں شامل کیا ہے اور مزید کررہے ہیں، یہ مصنوعی بندوبست زیادہ دیرتک نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ سونامی کا مطلب ہے تباہی جو اس وقت عوام بھگت رہے ہیں، معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور عوام پریشان ہیں، قرض لے کر خوشیاں منا رہے ہیں،گیس بجلی کے بلوں سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، لوگوں کو نوکریاں دینے کے اعلان تو کیا گیا مگر لوگوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کمر توڑ مہنگائی کے ہاتھوں لاچار ہے،حکومت کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے ایک جھٹکے کی ضرورت ہے۔