پاکستان لورز کونسل کی میلاد مصطفیؐ کانفرنس،عہدیداروں کی بھرپور شرکت

  پاکستان لورز کونسل کی میلاد مصطفیؐ کانفرنس،عہدیداروں کی بھرپور شرکت

  



لاہور(پ ر) پاکستان لورز کونسل (پلک) نے عیدمیلاالنبیؐ کے سلسلے میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں سرکار دو عالمؐ کی سیرت طیبہ،اسوہ حسنہ اور تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی تنظیم کے عہدیدران نے ولادت مصطفیؐ کی خوشی میں کیک کاٹا اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا مانگی گئی،تنظیم کے صدر ملک ریاض نے کہا کہ عشق مصطفیؐ کا تقاضا ہے کہ عید میلادالنبیؐ ہمیشہ جوش و جذبے سے منائی جائے،تلاوت افطار حسین اور نعت یامین صدیقی نے پیش کی خالد مسعود اور سجاد علی نے سرکارؐ کی سیرت بیان کی،شرکاء میں محمد سرور اعوان،محمد شریف، یامین صدیقی، ریاض ملک،خالد مسعود،افطار حسین،سجاد علی،محمد زاہداعوان،ٹیپو سلطان،سید طارق محمود اور دیگرنے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4