رحمت العالمین ؐ اعلٰی کردار کی بنا پر قرآن مجید کا عملی نمونہ تھے،خورشید احمد
لاہور(پ ر)رحمت العالمین رسول پاک ؐ اعلٰی کردار کی بنا پر قرآن مجید کا عملی نمونہ تھے اْنہوں نے اللہ تعالٰی پر توکل، جہالت اور ظلم کو دور کرنے اور عمل صالح اور حق کے لئے کامیاب جدوجہد کرکے مثالی کردار ثابت فرمایا - پاکستان کے حکمرانوں، پالیسی سازوں اور سیاسی جماعتوں کو حضور کریمﷺ کے نقش قدم پر چل کر پاکستان سے غربت، نا انصافی اور بے روزگاری کو دور کرتے ہوئے نبی کریم کی عظمت کی قدروں کو بلند کرنا چاہیئے ان خیالات کا اظہار عیدمیلادالنبی کی محفل میں جنرل سیکرٹری آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے خورشیداحمد نے کیا،تقریب میں خواجہ رفعت محمود جنرل مینجرNTDC، پرویز اقبال چیف انجینئر لیسکو، محمد فاروق ڈائریکٹر لیبر واپڈا حاجی محمد یونس، عبدالشکور، اْسامہ طارق نے شرکت کی۔
، نوشیر خان، مظفر متین، رانا اکرم، چوہدری لیاقت، نوید ڈوگر، رانا محمدشاہد، حاجی لیاقت،ملک زبیر، رانا شوکت، زاہد امین،ملک ظہور ودیگر نمائندگان یونین نے بھی خطاب کیا -