تحریک لبیک یارسول اللہ کی شوریٰ کے رکن پیر ضیاء الاسلام شاہ انتقال کر گئے

  تحریک لبیک یارسول اللہ کی شوریٰ کے رکن پیر ضیاء الاسلام شاہ انتقال کر گئے

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کی مرکزی شورٰی کے رکن اور تحریک صراط مستقیم گوجرانوالہ ڈویژن کے امیر اور آستانہ عالیہ نارووالی شریف گجرات کے سجادہ نشین پروردہ آغوش ولایت حضرت پیر سید ضیاء الاسلام شاہ گیلانی قدس سرہ العزیز رضائے الہی سے وصال فرما گئے۔ان کی نماز جنازہ گجرات میں ادا کی گئی اور انہیں آپنے عظیم والد پیر سید شبیر احمد گیلانی قدس سرہ العزیز فاضل بریلی شریف انڈیا کے پہلو میں سپرد خاک کردیاگیا۔

نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ آپ اپنے سچے نظریات اور ستھرے معمولات کی وجہ سے اپنے عہدے کے علماء مشائخ میں ایک امتیازی شان رکھتے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4