نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کسی ڈیل کا حصہ نہیں،جاوید پپو

نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کسی ڈیل کا حصہ نہیں،جاوید پپو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر جاوید پپو نے کہا ہے کہ نواز شریف نے الیکشن 2018 سے پہلے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے وطن واپس نہ آنے اور لندن میں ہی قیام کرنے کی ڈیل کی آفر مسترد کر دی تھی اور پاکستان آ کر مقدمات کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں، نواز شریف کی علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کسی ڈیل کا حصہ نہیں، ان کی حالت تشویشناک ہے۔