جمعیت علماء اسلام کے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس

  جمعیت علماء اسلام کے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر مولانا محمد قاسم کی صدارت میں ہوا جس میں پلان بی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی قیادت کے حکم پر جمعرات کے روز صبح8بجے مردان کا قافلہ ضلعی دفتر سے نوشہرہ کے لئے روانہ ہو گا جہاں پر جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی آمدوروفت کے لئے بلاک کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام پرامن طور پر مرکزی شاہراہوں کو بلا ک کرئے گی اگر حکومت نے کسی بھی قسم کا تشدد کیا تو پھر پورے ملک میں دمادمست قلندر ہو گا۔انہو ں نے کہاکہ نااہل حکمرانوں نے ملک کوتباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیاہے۔مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔آئے روز اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم استعفیٰ تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔اجلا س سے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی،سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین،مولانا احسان الرحمان،مولانا تاج الامین جبل،مفتی سلیم حلیمی،مولانا ضیاء اللہ جان ہاشمی،مولانا اسرار الحق حقانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔