فواد چودھری کے بیانات نئے پاپا کو خوش کرنے کی اوچھی حرکت،طلال چودھری

فواد چودھری کے بیانات نئے پاپا کو خوش کرنے کی اوچھی حرکت،طلال چودھری

  



اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری جیسے لوٹے جواپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سے دوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ہیں، فواد چوہدری پہلے اپنا سکیورٹی بانڈ دیں کہ کسی اور تھالی میں نہیں کھائیں گے، فواد چوہدری لوٹے تھے، ہیں اور رہیں گے، بیانات سے عمران صاحب کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا فواد چوہدری کے بیانات نئے پاپا کو خوش کرنے کی اوچھی حرکت ہے، مذموم بیانات سے عدالتی فیصلوں کی توہین نہ کریں جتنی پارٹیاں فواد چودھری نے بدلیں ہیں، اس کی بھی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، صحت کی سنگینی کے باوجود قائد محمد نوازشریف کا موقف ان کی صحت پر سیاست چمکانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

طلال چودھری

مزید : پشاورصفحہ آخر