عمران خان کی موجودگی میں کوئی مائی کا لعل ملک کو کمزور نہیں کرسکتا،طارق سعید

عمران خان کی موجودگی میں کوئی مائی کا لعل ملک کو کمزور نہیں کرسکتا،طارق ...

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے صوبائی رہنماطارق سعیدخان میدادخیل نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں کوئی مائی کالعل ملک کمزورنہیں کرسکتاہے اپوزیشن جماعتیں اگراتنے ملک کے خیرخواہیں توموجودہ حکومت کے ساتھ مل کرملک وقوم کی ترقی کے لئے اقدامات اُٹھائیں‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزایک تقریب کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ پچھلے سترسال سے ملک پرباریاں لینے والے مسلط تھے اُنہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں اورصرف یہی نہیں بلکہ اُنہوں نے عوام کی حقوق پرڈاکہ ڈال کرقومی دولت کوبیرون ممالک منتقل کیاجس کاخمیازہ آج عوام بھگت رہی ہے اُنہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم نے پچھلے عام انتخابات میں باریاں لینے والوں کومستردکرکے عمران خان کوبھاری مینڈیٹ دے کرکامیاب کیااُنہوں نے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان نے پچھلے ایک سال سے عوام کی فلاح وبہبودکے لئے جواقدامات اُٹھائے ہیں وہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی اُنہوں نے کہاکہ احتجاج ہرشہری کاقانونی حق ہے تاہم ملک میں انتشارپھیلانے کی اجازت کسی کونہیں دیں گے اورحکومت قانون کوہاتھ میں لینے والوں کاراستہ روکیں گی اُنہوں نے مزیدکہاکہ انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان اپنی آئینی مدت پوری ہونے تک ملک نہ صرف اپنی پاؤں پرکھڑی ہوگی بلکہ ایشیاء کاٹائیگربھی بن جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر