سرائے نورنگ، اساتذہ اور طلباء پر تشدد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

      سرائے نورنگ، اساتذہ اور طلباء پر تشدد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)انٹرسکولزوالی بال میچ کے دوران طلباء اوراساتذہ پرتشددکے خلاف طلباء نے میانوالی لکی روڈپرٹاؤن کمپلیکس تاجہ زئی کے مقام پراحتجاجاسڑک بندکرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ضلعی انتظامیہ کی مداخلت پرطلباء اوراساتذہ نے احتجاج ختم کردی‘ ہائیرسکنڈری سکول اباخیل کے اُستادعبدالرحیم نے میڈیاکوتفصیلات بتاتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ انٹرسکولزمقابلے جاری ہے‘گذشتہ روز گورنمنٹ ہائیرسکنڈری بچکن احمدزئی اورگورنمنٹ ہائیرسکنڈری سکول اباخیل والی بال میچ کے اختتام پر گورنمنٹ ہائیرسکنڈری بچکن احمدزئی کے طلباء نے اباخیل سکول کے طلباء اوراساتذہ پرتشددکی جس کے خلاف اباخیل سکول کے طلباء اوراساتذہ نے احتجاجاسڑک بندکرکے حکومت اورمحکمہ تعلیم کے اعلیٰ ارباب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث عناصرکوگرفتارکرکے اُن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسے اقدامات اُٹھانے کی جرات نہ کریں،بعدمیں مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر