ای سی ایل کو حکومت بطور ہتھیار استعمال کرتی ہے، سلیم مانڈوی والا

ای سی ایل کو حکومت بطور ہتھیار استعمال کرتی ہے، سلیم مانڈوی والا

  



اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کو حکومتیں ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہونا چاہیے۔ایک انٹرویومیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میں ای سی ایل کے خلاف ہوں اور ہر حکومت اس کو بطور ہتھیار کے استعمال کرتی ہے، حکومت نے اگر کسی شخص کا نام بعد میں ای سی ایل سے نکالنا ہی ہوتا ہے تو اسے اس فہرست میں ڈالا ہی کیوں جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ای سی ایل کے حوالے سے دوبارہ قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے،یہ ملک میں ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تو کوئی بھی ادارہ کھڑا ہو کر حکومت کو کہہ دیتا ہے کہ فلاں شخص کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور اس کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہے۔ اس معاملے پر بیرون ملک ہم پر مذاق اڑایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی میں مذہب کا مسئلہ نہیں ہے لیکن جو جماعتیں مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرتی ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آزادی مارچ کا فیصلہ حزب اختلاف کا مشترکہ تھا اور اس میں کوئی مذہبی معاملہ زیر بحث نہیں آیا تھا۔ احتجاج سب کا حق ہے اسے روکنا نہیں چاہیے۔

سلیم مانڈوی والا

مزید : پشاورصفحہ آخر