نبی کریم ؐ کی تعلیمات بھائی چارہ اور رواداری کادرس دیتی ہیں، ڈی سی ڈیرہ

نبی کریم ؐ کی تعلیمات بھائی چارہ اور رواداری کادرس دیتی ہیں، ڈی سی ڈیرہ

  



ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ)زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعجاذ احمد خان نے کہا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم رحمت للعالمینؐ ہیں جنکی تعلیمات امن بھائی چارے رواداری کا درس دیتی ہیں موجودہ حالات میں نئی نسل اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہوکر امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کانام روشن کرسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی میں سیرت النبیؐ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں طلبہ نے تلاوت۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور سیر النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اپنے خیالات کابھی اظہار کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز احمد خان نے کہا کہ کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ دراصل امت مسلمہ کوعشق نبیؐ کا درس دینے کے ساتھ ساتھ عملی طور پر نبی کریم صلی اللہ وسلم کی تعلیمات کو اپنانے کا بھی تقاضا کرتا ہے ہمیں چاہیے کہ امت کو محبت بھائی چارے برداشت یگانگت کا درس دیں اختلافی باتیں پھیلا کر امت کو تفریق کرنا عشق نبی کے اصولوں اور مذہبی تعلیمات کے یکسر منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں ہم نصابی سرگرمیوں پر توجہ دی جائے گی سیرت النبیؐ کے حوالے سے آج کی اس تقریب سے ہم نے ہم نصابی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ آپ لوگ صوبہ کی دوسری زرعی یونیورسٹی کے بانی سٹوڈنٹس ہیں اور یہ ایک اعزاز ہے۔ یہاں مستقبل میں مزید دوررس اثرات کے حامل منصوبہ جات پر کام جاری ہے اس حوالے سے حکومتی تعاون قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ آج طلبہ کی صلاحیتوں کو دیکھ کر میرا دل خوش ہوا اس تقریب کے انعقاد پر میں تمام طلبہ اور آرگنائزرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے تقریب کے اختتام پر آرگنائزر اور طلبہ میں اسناد تقسیم کیں

مزید : پشاورصفحہ آخر