نابینا افراد کو معذور لکھنے پر پابندی عائد،سپیشل پرسن لکھا جائے،لاہور ہائیکورٹ

  نابینا افراد کو معذور لکھنے پر پابندی عائد،سپیشل پرسن لکھا جائے،لاہور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے نابینا افراد کو معذورلکھنے پر پابندی عائد کر تے ہوئے حکم دیاہے کہ انہیں سپیشل پرسن لکھا جائے،فاضل جج نے نابینا افراد کو ان کے حقوق نہ دینے َاور اْن کے کے دھرنے کے دوران پولیس تشدد کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔فاضل جج نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ اب دیکھنا پڑے گا کہ معاملات سڑکوں پرحل ہوں گے یاعدالتوں میں؟ایسے معاملات کے حل کے لئے اب لکیرکھیچنی پڑے گی،سڑکوں کی بندش سے عام شہریوں کے بنیادی حقوق بھی متاثر ہوتے ہیں،عدالت نے یہ کارروائی جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر کی،درخواست گزار تنظیم کے وکیل عبداللہ ملک نے عدالت کوبتایا کہ حکومت نابینا افراد کو ان کا حق دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اور نابینا افراد اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔درخواست پر مزید کارروائی 4 دسمبر کو ہوگی۔
نابینا افراد