ہنگو،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی،10 گودام سیل

  ہنگو،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی،10 گودام سیل

  



ہنگو(بیورورپورٹ)محکمہ فوڈ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون۔متعدد اشیاء خوردنوش کے گوداموں پر چھاپے لگاکر 10 ذخیرہ اندازوں کے گوداموں کو سیل ایف آئی ار درج بھاری جرمانے عائد کر دی گئی جبکہ متعدد دوکانداران کو وارننگ جاری کردی گئی۔۔کسی کو بھی گرانفروشی ذخیرہ اندوزی کی اجازات نہیں دی جائیگی،ڈی ایف سی صلاح الدین خان کی میڈیا سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر خیبر پختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ کی خصوصی ہدایات پر،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین لیوی فورس کے ہمراہ ہنگواوردوآبہ شہر میں اشیاء خوردنوش کے مختلف گوداموں پر چھاپے لگائے۔چھاپوں کے دوران متعدد گواداموں کامعائنہ کیا جن میں 10 گوداموں کو ذخیرہ اندوزی پر کاروائی کرتے ہوئے سیل کرنے اور ایف آئی ار بھی درج کی گئی جبکہ بعض کے خلاف موقع پر کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے کے جرمانے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی اور ساتھ ہی ساتھ متعدد دوکانوں کو نوٹسس جاری کی۔ چھاپے کے موقع پر نانبائی،سبزی فروٹ، جنرل سٹور ز میں اشیاء کی کوالٹی اور نرخنامہ چیک کئے گئیں چھاپے کے دوران ڈی ایف سی صلاح الدین خان کاکہنا تھاکہ ذخیرہ اندوزی،گرانفروشی کسی کو بھی اجازات نہیں دی جائیگی۔مرتکب عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیگی۔انہوں نے کہاکہ خودساختہ مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہاکہ عوامی مفاد عامہ پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ عوام کو سستی آٹا کی فراہمی کے لئے انتظامیہ محکمہ فوڈ متحرک ہے انہوں نے کہاکہ ضلع ہنگو میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے عوام کو سستی آٹا فراہم کرنے کے لئے ہنگو کے مختلف دوکانوں میں سستی آٹا دستیاب ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر