خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار

  خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم تھانہ حیات کی حدود میں غیر قانونی اسلحہ کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا جس نے جعلی پولیس کارڈ دکھا تے ہوئے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حیات آباد احسان مروت دیگر نفری پولیس کے ہمراہ انڈسٹریل روڈ ناکہ بندی پر موجو تھے کہ اس دوران ایک مشکو ک مسلح شخص کو روک کر تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے ایک عددپستول برآمد کر لی گئی جس نے گرفتاری سے بچنے کی خاطرجعلی پولیس سروس کارڈ دکھاتے ہوئے خود کو جعلی پولیس اہلکار ظاہر کیا، جس پر پولیس نے ملزم اعزاز خان ولد وقار احمد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر