موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار،5 عددمسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد

  موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار،5 عددمسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے مضافاتی علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا،جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 5 عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے ایس پی رورل علی بن طارق کو با خبر زرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ ریگی کی حدود میں ایک منظم موٹر سائیکل چور گروہ موجود ہے جس پر ڈی ایس پی ریگی رحیم حسین کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ ریگی نعیم حیدر بمعہ پولیس نفری ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا،خصوصی ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پلان تیار کرکے تھانہ ریگی کی حدود سفید روڈ پر موجود موٹر سائیکل چور گروہ کے تین ملزمان نگار ولد اکبر حسین،عرفان ولد ملتان ساکنان پیر بالا اور ماجد ولد فدا محمد سکنہ خزانہ کو نہایت حکمت عملی کیساتھ قابو کرلیا فتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا،جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 5 عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر