پشاور، روپوش اشتہاری مجرموں کیخلاف کارروائی، 13سوگرفتا ر

پشاور، روپوش اشتہاری مجرموں کیخلاف کارروائی، 13سوگرفتا ر

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عرصہ دراز سے روپوش اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران کامیاب کارروائیاں کی ہیں، پشاور پولیس نے حالیہ مہم کے دوران قتل، اقدام قتل، راہزنی، ڈکیتی، اغوائیگی اور دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب13 سو سے زائداشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیاہے،تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کریم خان کی خصوصی ہدایت پر پشاور پولیس نے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں گزشتہ مہم کے دوران ضلع بھر میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 1319 اشتہاری ملزما ن کو گرفتار کر لیا، تاہم پشاور پولیس نے مہم کے بعد بھی ایس ایس پی آپریشن کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کاررائیاں جاری رکھتے ہوئے متعدد اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے جس کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیاسی طرح پشاور پولیس نے حالیہ مہم کے دوران عرصہ دراز سے روپوش خطر ناک اشتہاری ملزمان جو کہ سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے کو گرفتار کر لیا ہے جس کے دوران ایس پی رورل ڈویژن علی بن طارق کی نگرانی میں رورل پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں اشتہاری ملزمان کے خلاف مہم میں بہترین کا رکردگی پر ضلع پشاور میں اول پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ ایس پی صدر ڈویژن تصور اقبال کی نگرانی میں صدر ڈویژن پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم کے دوران سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران رواں سال کے دوران کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بہترین کاروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع بھر میں اب تک 3 ہزار سے زائد اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جو کہ مختلف تھانوں کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے

مزید : پشاورصفحہ آخر