ٹیم ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور کی ٹیم ہیڈ کوارٹر 11کور کو 8گول سے شکست

        ٹیم ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور کی ٹیم ہیڈ کوارٹر 11کور کو 8گول سے شکست

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے 54th فرنٹیئر کور ویک میں منعقد ہونے والے پولو میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جس میں ٹیم ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور اور ٹیم ہیڈ کوارٹر 11 کور کے درمیان ایک دلچسپ مقابلے میں ٹیم ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر کور نے آٹھ گول کرکے فتح حاصل کی۔ ٹیم ہیڈ کوارٹر 11 کور تین گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ میچ کا انعقاد پولو گراؤنڈ پشاور میں کیا گیا جس کے ہاف ٹائم کے دوران محسود، بٹنئی، چترال، خٹک اور کیلاش ڈانسنگ مارچ پارٹیز نے اپنے اپنے علاقوں کے ثقافتی رقص پیش کرکے محفل کو چار چاند لگائے۔ تقریب میں سکولو ں اور کالجوں سے آئے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ محمود خان نے جیتنے والی ٹیم اور کھیل میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر