تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، سید صمد علی شاہ

تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، سید صمد علی شاہ

  



بنوں (بیورورپورٹ)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کے شکایات سیل کے انچارج سید صمد علی شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوتا ترقی کرنے اور موجودہ دور کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید علوم کا حصول ناگزیر ہے تعلیم کے میدان میں ترقی کرنے والی قومیں دنیا پر حکمرانی کرتی ہیں بنوں میں معیاری تعلیم عام کرنے کیلئے تابش اکیڈمی بنوں کے غریب عوام کیلئے ایک تحفہ ہے اور ہماری خواہش ہے کہ تابش اکیڈمی کے غریب اور یتیم طلباء وطالبات کیلئے صوبائی حکومت سے ریلیف دلاؤں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تابش اکیڈمی بیرون کچہری گیٹ بنوں میں پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات میں تقسیم انعامات اور افتتاح کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وہاب علی شاہ اور پرنسپل سی فرقان علی شاہ سمیت طلباء وطالبات اور انکے بوالدین بھی موجود تھے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی سید صمد علی شاہ نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تمام توجہ تعلیم پر دیں کیونکہ تعلیم کے ذریعے وہ معاشرے میں اپنے لئے اعلیٰ مقام حاصل کرسکتے ہیں ہیں اور زندگی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں آخر میں انہوں نے پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے جبکہ اکیڈمی کیلئے نقد20ہزار عطیہ بھی دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر