جے یو آئی بنوں کے زیر اہتمام پلان بی پر عملدرآمد شروع

جے یو آئی بنوں کے زیر اہتمام پلان بی پر عملدرآمد شروع

  



بنوں (بیورورپورٹ)جے یو آئی بنوں کے زیر اہتمام پلان بی پر عملدرآمد شروع،آج جمعرات کے روز انڈس ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا جائیگا یہ فیصلہ جے یو آئی بنوں کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس ممبر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی،ضلعی امیر قاری محمد عبداللہ،جنرل سیکرٹری حجای محمد نیاز خان،سیکرٹری اطلاعات ونشریات مولانا اعزاز اللہ حقانی،سابق ایم پی اے ملک ریاض خان،سابق ایم پی اے قاری گل عظیم،ملک راحت ایڈوکیٹ،خالد نواز،ودیگر مقررین نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر جے یو آئی بنوں کے ہزاروں کارکن چیئرمین رہبر کمیٹی اکرم خان درانی کی قیادت میں لنک روڈ کے مقام پر انڈس ہائی وے بند کریں گے اور بستروں کے ہمراہ انڈس ہائی وے پر جاکر اس وقت تک بیٹھیں رہیں گے جب تک قائد حکم نہیں کرتے ایم این اے زاہد اکرم درانی نے کہا کہ جے یو آئی کا دھران مقاصد کے قریب پہنچ چکا ہے اور حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں صرف ایک دھکے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان پر ایسا ٹولہ مسلط ہے جو کہ سکھوں کیلئے کرتار پور راستہ کھول رہے ہیں اور دوسری جانب کشمیر میں انڈیا والے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں انصار الاسلام اور جے یو آئی کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے دھرنے کے دوران امن پسندی کا مظاہرہ کیا بلکہ بارش اور سردی بھی کارکنوں کے خوصلے پست نہ کرسکی اورثابت کردیا کہ جے یو آئی کے کارکن 126دن دھرنا دینے والوں سے مختلف ہیں انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ جمعرات کی صبح10بجے انڈس ہائی وے لنک روڈ پہنچے تاکہ ہائی وے کو بند کیا جاسکے کیونکہ دھرنے کے ذریعے ہم نے حکومتی بنیادوں کو ہلادیا ہے اور جعلی حکمرانوں کو ایسا سبق سیکھایا ہے کہ آئندہ وہ جے یو آئیکے امیدوار کے ساتھ دھانلی یا زدتی کی جرائت نہیں کریں گے۔اور عوام کا سمندر انڈس ہائی وے بند کریگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر