آزادی مارچ کے دھرنے نے نیا باب رقم کردیا،سردار ابرار احمد

  آزادی مارچ کے دھرنے نے نیا باب رقم کردیا،سردار ابرار احمد

  



ایبٹ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلام آبادآزادی مارچ دھرنا نے سیاسی جدوجہدکی تاریخ میں نیا باب رقم کر دیا ہے،جمعیت علماء اسلام کے لاکھوں کارکنوں نے بغیر تشددکے پُرامن احتجاج میں اپنے مطالبات رکھے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے رہنمااور سابق اُمیدوارقومی اسمبلی سردارابراراحمدخان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائدِجمعیت مولانا فضل الرحمن کے تربیت یافتہ جمعیت کے لاکھوں کارکنوں نے پندرہ دنوں سے جاری آزادی مارچ کو پرامن رکھ کر ثابت کر دیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام پُرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے سردارابرارنے کہا کہ حکومت کی طرف سے غیر سنجیدہ رویہ ان کے غیر سیاسی اور سلیکٹڈ ہونے کی دلیل ہے جس طرح 2018کے انتخابات میں نتائج تبدیل کرکے اپنے من پسند افراد کو جتوایا گیا تھا اس سے نااہل اور غیر سیاسی لوگ اقتدارپر قابض ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت اعلماء اسلام کو ملک کی تمام پارلیمانی اور عوامی قیادت کی حمایت حاصل ہے اور لاکھوں کی تعدادمیں آزادی مارچ دھرنامیں شریک جمعیت علماء اسلام کے کارکن اپنے مطالبات کے حصول تک قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمن کے ہمنواآزادی مارچ دھرنامیں شریک رہیے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر