رستم،بدقماش عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن

رستم،بدقماش عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن

  



رستم(نمائندہ پاکستان) پولیس کا مجرمان اشتہاری اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن،تھانہ رستم اور تھانہ جبر پولیس کی کامیاب کاروائیاں، مجرم اشتہاری سمیت ایک ملزم گرفتار، اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجادخان کی خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ عناصراور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران زیر نگرانی ایس پی آپریشن مشتاق احمداور ڈی ایس پی رورل سرکل کی قیادت میں ایس ایچ اوز تھانہ رستم عبدالحکیم خان اور ایس ایچ اوتھانہ جبر بخت زادہ خان ہمراہ پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے رستم پولیس نے قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری جمشید ولد تاج محمد سکنہ کنڈر کس رستم کو ایک عدد پستول سمیت گرفتار کر کے پابند سلاسل کیاجبکہ اسی طرح تھانہ جبر پولیس نیاسد علی ولد اجمل خان سکنہ فاطمہ کو ایک کلاشنکوف،2عدد کالا کوف 3عدد پستول اور 53عدد کارتوس سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر