سینئر صحافی مریب احمد سپرد خاک

  سینئر صحافی مریب احمد سپرد خاک

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)سینئر صحافی مریب احمد مہمند جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے،کی نماز جنازہ شبقدر میں ادا کی گئی۔مرحوم ایکسپریس گروپ سے وابستہ تھے اور مہمند پریس کلب کے بانی اراکان میں سے تھے۔وہ کافی عرصے سے عارضہ جگر میں مبتلا تھے۔نماز جنازہ میں عمائدین علاقہ اور صحافی برادری سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل اطلاعات وتعلقات عامہ خیبرپختونخوا امداداللہ نے مرحوم کی مثبت صحافت کے فروغ کے لیے گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر