سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاری 59ارب 69کروڑ بڑھ گئی

  سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاری 59ارب 69کروڑ بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزاتارچڑھاؤ کے بعدتیزی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی 37100 کی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 59ارب69کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روزکاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 36484پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا لیکن دوران ٹریڈنگ انڈیکس37288پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا مگرکے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکا۔ مارکیٹ کے اختتام پر401.40پوائنٹس اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس37166.96پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طورپرگزشتہ روز379کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے230کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،130کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 8پیسے کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے سے گھٹ کر155.42روپے اورقیمت فروخت155.60روپے سے گھٹ کر155.52روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے اورقیمت فروخت155.50روپے پرمستحکم رہی۔علاوہ ازیں بین الاقوامی مارکیٹ میں 12ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1453ڈالرسے بڑھ کر1465ڈالرہوگئی۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 214روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت86200روپے سے بڑھ کر86450روپے اوردس گرام سونے کی قیمت73903روپے سے بڑھ کر74117روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ/ڈالر/سونا