ڈاکٹر ثمینہ جدون کی پروفیسر کے عہدے پر ترقی

ڈاکٹر ثمینہ جدون کی پروفیسر کے عہدے پر ترقی

  



مردان(بیورورپورٹ)ڈاکٹر ثمینہ جدون کو پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق باچا خان میڈیکل کالج ایم ٹی آئی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد فاضل نے پروموشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں اور چیئرمین BoG کی منظوری کے بعد ایسوسی ایٹ پروفیسر (BPS-19)ڈاکٹر ثمینہ جدون کو پروفیسر (BPS-20) میں باضابطہ طور پر ترقی دے دی ہے پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ جدون ایک قابل،فرض شناس اور دیانتدار لیڈی ڈاکٹر ہیں جبکہ انکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مردان کے غریب مریض بہرمند ہونگے اور انکی زیر نگرانی قابل اور محنتی ڈاکٹروں کی ایک نئی کھیپ مستقبل کیلئے تیار ہوتی رہے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر